ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نیو انگلش اسکول ہال میں تعلقہ چس ٹورنامنٹ کا افتتاح

بھٹکل نیو انگلش اسکول ہال میں تعلقہ چس ٹورنامنٹ کا افتتاح

Sun, 29 Dec 2019 20:25:37    S.O. News Service

بھٹکل :29؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)دی نیو انگلش اسکول ہال میں اتوار کو تعلقہ چس اسوسی ایشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے اسکول اورکالج طلبا کے لئے تعلقہ سطح کے چس ٹورنامنٹ کا تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد انہوں نےکہاکہ  ناکامی ہی کامیابی کی بنیاد ہے ، ہر  شخص  کو  ناکامی کامیابی کا راستہ بتاتاہے۔ ہار کر جیتنے والے ہی زندگی کی پریشانی کو جھیلنے اور اس کو پار کرکے آگے بڑھنے کی قوت رکھتے ہیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر صنعت کار راگھویندر نائک ، وینکٹشیور سنگھ کے صدر کے آرنائک، کریا شیل گلیر سنگھ کے صدر بھاسکر نائک نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر جناردھن موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ بین الاقوامی چس کوچر رام چندر بھٹ موجود تھے۔ استاد شری دھر نائک نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ شریکانت نائک نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر چس کوچر سواتی لکشمن نائک، نین ایل نائک، سنجنا نائک، چنمیا نائک، گگن نائک، اموگھ موگیر، منوج نائک وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔ 140سے زائد طلبا نے چس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ استاد نارائن نائک اور منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: